جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، طوبیٰ انور

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف اینکر پرسن عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ طوبیٰ انورنے کہاہے کہ انہیں شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔اپنے یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں طوبیٰ عامر نے کہا کہ بطور اداکارہ اپنی ساری توجہ کام پر رہی ہے، صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کام ہی ہوتا ہے،

ہفتے میں صرف ایک دن آرام کا ملتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کچھ عرصے سے میری سوشل لائف ختم ہوگئی ہے۔بطور اداکارہ کیرئیر کے حوالے سے طوبیٰ انور نے کہا کہ میں نے اسکرین پر آنے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، مجھے ماڈلنگ کی پیشکش بہت ہوئی لیکن کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہیں، میں نے اس شعبے کا انتخاب نہیں کیا ، اس شعبے نے مجھے منتخب کیا ہے۔طوبیٰ انور نے کہا کہ شادی کے 2 سال تک کام نہیں کیا، ایک جگہ سے کہا گیا کہ آڈیشن دے دو۔ گھر والوں نے حوصلہ بڑھایا، سب نے کہا کہ کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ نے کہاکہ میں نے پوری زندگی کیمرے کے پیچھے کام کیا، اس لئے پہلا آڈیشن بہت برا کیا، آڈیشن کے 8 ماہ بعد مجھے کردار کی پیشکش ہوئی۔طوبیٰ انور نے کہا کہ جب شادی ہوئی تب وہ کم عمر تھیں اور انہیں بہت ساری باتوں اور چیزوں کا درست انداز میں پتہ نہیں تھا، میں نے کبھی اپنے رشتے کے بارے میں عوامی سطح پر ردعمل کا نہیں سوچا تھا۔طوبیٰ انور نے کہا کہ میں نے شادی کا اعلان نہیں کیا تھا کسی نے اس خبر کو لیک کیا تھا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایسی بدنامی اور تضحیک بھی برداشت کرنی پڑے گی۔مجھے آن لائن سمیت آف لائن زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…