جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جنیوا کانفرنس،پاکستان کیلئے امداد کے غیر معمولی وعدوں پر اقوام متحدہ بھی حیران رہ گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

جنیوا (این این آئی)جنیوا کانفرنس میں پاکستان کیلیے توقعات سے زیادہ امداد کے وعدوں پر عالمی سانحات پر ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے والی اقوام متحدہ بھی حیرت زدہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونر کانفرنس میں پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی رقم 11 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔منتظم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اچم اسٹینر نے کہا کہ ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد واہداف سے کم ہوتا ہے تاہم پاکستان کیلئے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہوناغیر معمولی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھا مصیبت زدہ انسانیت کیلئے قومیں کس طرح اکٹھی ہوتی ہیں، عالمی برادری نے شراکت داری کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی اظہار ہمدردی نے بہت متاثر کیا، اجتماعی کوششوں سے زندگی اور امیدوں کو دوبارہ بحال کریں گے۔میاں شہباز شریف نے کہاکہ بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت، یورپی یونین، ترقیاتی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام انتونیو گوتریس کے کانفرنس میں شاندار کردار پر ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…