جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا، علما ءنے دہشتگردوں اور دہشتگرد کارروائیوں کیخلاف فتویٰ جاری کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کے علما نے دہشتگردوں اور دہشتگرد کارروائیوں کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علما نے دہشتگردی کے خلاف واضح اعلان کیا ہے جس میں دارالعلوم سرحد پشاور،

جامعہ دارالعلوم حقانیہ اور تنظیم المدارس کے علما نے فتویٰ جاری کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاق المدارس العربیہ، ربط المدارس، وفاق المدارس اسلفیہ، وفاق المدارس الشیعہ، جامع تعلیم القران اور علما کونسل خیبرپختونخوا کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے۔علما کی جانب سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہےکہ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کرسکتا ہے، ہرشخص کو جہاد کے اعلان کا حق نہیں، قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعاَ ناجائز ہے۔فتویٰ میں مزید کہا گیا ہےکہ پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اٹھانا شرعاَ ناجائز اور ریاست کےخلاف ہے، حاکم وقت کے خلاف خروج بغاوت ہے، اسلامی ریاست کے اندرکسی قسم کا فتنہ وفساد، محاذ آرائی پھیلانا شریعت کی روسے جائز نہیں۔فتویٰ کے مطابق پاکستان کے دستور اور قانون سے بغاوت کرنے والا سزا کا مستحق ہوگا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…