جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی اداکارہ سیدہ مہرین شاہ نے بھارتی ڈائریکٹر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا ویڈیو پیغام میں شرمناک انکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو(این این آئی) پاکستانی اداکارہ سیدہ مہرین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انڈین پروڈیوسر نے ان کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ڈائریکٹر احسان زیدی کے توسط سے وہ آذربائیجان کے شہر باکو میں فلم کی شوٹنگ کیلئے آئی ہیں

اور یہاں فلم کے انڈین پروڈیوسر راج گپتا نے ان کے ساتھ متعدد موقعوں پر جنسی ہراسانی کی کوشش کی۔مہرین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انڈین پروڈیوسر کی نازیبا حرکتوں پر پاکستانی ڈائریکٹر احسان زیدی مکمل خاموش رہے اور انہوں نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے دوٹوک انکار پر میرے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا، جب میں بیمار ہوگئی تو کوئی مجھے اسپتال نہیں لے گیا اور آخری دن کے شوٹ پر مجھے کھانا تک نہیں دیا گیا۔مہرین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ رات کو ہمارے ہوٹل میں طوائفوں کو لایا جاتا تھا اوراس کام میں انڈین پروڈیوسر ملوث تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک موقع پر احسان زیدی نے مجھے کہا کہ اگر کام نہیں کرنا ہے تو بھاڑ میں جاؤ۔سیدہ مہرین شاہ کے مطابق اب وہ باکو شہر میں ہی ہیں اور وہ اپنے پیسوں سے ٹکٹ کراکر پاکستان واپس آئیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرا ویڈیو پیغام کا مقصد یہ ہے کہ جو لڑکیاں شوبز میں کام کررہی ہیں وہ ایسے لوگوں سے خبردار ہوجائیں جو ان کا استحصال کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…