ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

ایم کیو ایم، پی ایس پی کا اتحاد کھٹائی میں پڑ گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی رہنمائوں کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جبکہ متحدہ نے احتجاج کی تاریخ بھی تبدیل کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم میں مصطفی کمال، انیس قائمخانی کو عہدے دینے کے معاملے پر متحدہ رابطہ کمیٹی

دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ پی ایس پی رہنمائوں کو منہ مانگے عہدے نہیں دے سکتے، پی ایس پی رہنمائوں نے دو عہدے مانگے ہیں، مصطفی کمال کو پارٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر بنانے اور انیس قائمخانی کو چیئرمین تنظیمی کمیٹی بنانے پر پی ایس پی کا اصرار ہے۔پی ایس پی ذرائع کے مطابق ہمارے بھی ہزاروں کارکنان ہیں، جنہیں مطمئن کرنا ہے، البتہ اس معاملے پر ایم کیوایم قیادت سے بات چل رہی ہے، ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پی ایس پی، ایم کیوایم کے احتجاج میں شرکت کرے گی، بلدیاتی انتخابات سے پہلے اہم پیش رفت متوقع ہے جب کہ پی ایس پی رہنمائوں کی آئندہ چند روز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کا الیکشن کمیشن سندھ کے باہر ہونے والا احتجاج 9 جنوری کے بجائے اب 11جنوری کو ہوگا۔ترجمان ایم کیوایم کے مطابق تاریخ آگے بڑھانے کی وجہ ایم کیو ایم کا تمام دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم سے احتجاج میں لانا ہے۔ترجمان متحدہ نے بتایا کہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات سے پہلیحلقہ بندیوں میں تبدیلی چاہتی ہے۔متحدہ کو متحد کرنے کے مشن میں ایم کیو ایم میں اس بات پر اختلافات پیدا ہوگئے کہ پارٹی میں مصطفی کمال کو عہدہ دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…