جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

انفیکشن اورسوزش سے بچانے کے کام آنیوالی انسانی دماغی بافت کی نئی تہہ دریافت

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

نیو یارک(این این آئی)سائنس دانوں نے دماغ کے اندر مدافعتی خلیوں کے حامل بافتوں کی ایک نئی تہہ دریافت کی ہے جو انفیکشن اور سوزش سے بچانے کا کام کرتی ہے۔اس تحقیق میں سائنس دانوں نے ان جھلیوں کا مطالعہ کیا جو دماغ کو ڈھکتی ہیں اور اس کو اور ریڑھ کی ہڈی کو

ایک مخصوص مائع سے ڈھانپ کر رکھتی ہے جس کے سبب ان کو جھٹکے یا چوٹ سے تحفظ ملتا ہے۔اب تک تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ ان جھلیوں کی تین تہیں ہوتی ہیں جن کو میننجیز کہا جاتا ہے اور یہ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی حفاظت کرتی ہیں۔ ان تہوں میں ڈیورا، اریکنائڈ اور پیا مادہ شامل ہوتی ہیں۔نئی تحقیق میں سائنس دانوں کی ٹیم، جس میں امریکا کی یونیورسٹی آف روچیسٹر میڈیکل سینٹر کے محققین بھی شامل تھے، نے اریکنائڈ تہہ کے نیچے موجود جگہ کو مزید تقسیم کیا۔نودریافت شدہ اریکنائڈ تہہ کی ذیلی جگہ کو سب اریکنائڈل لِمفیٹک-لائک( SLYM) ممبرین کا نام دیا گیا ۔یہ تہہ ڈیورا اور اریکنائڈ تہہ کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرتی ہے۔محققین کے مطابق SLYMجھلی کی ایک قسم ہے جو کو میسوتھیلیئم کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی جھلی ہوتی ہے جودل اور پھیپھڑوں جیسے جسم کے دیگر اعضا کو تحفظ دیتی ہے۔تحقیق کے مطابق یہ تہہ بہت باریک اور نازک ہوتی ہے اور اس کے کنارے پر ایک یا چند خلیے موجود ہوتے ہیں۔ گزشتہ مطالعوں میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ اس قسم کی جھلی اعضا کا حصار کرتی ہیں اور ان کو بچاتی ہیں جبکہ ان میں مدافعتی خلیوں کی نشونما ہوتی ہے۔محققین کا خیال ہے کہ یہ تہہ دماغ کے دفاع کے لیے اہم ہوسکتی ہے اور دماغ کو پہنچائی جانے والی دوا پر اثر رکھ سکتی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…