جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں امتیازی سلوک پرمتعدد سکھ خاندان پاکستان واپسی کے خواہشمند

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جالندھر(این این آئی )1947میں پاکستانی پنجاب میں اپنا گھر بار چھوڑ کر انڈیا جانے والے سکھ خاندانوں نے واپس پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی سے اپیل کی گئی ہے کہ 50 سکھ خاندانوں کو پاکستانی پنجاب میں رہنے کے لئے جگہ

اوریہاں آنے کے لیے ویزے دیئے جائیں۔سیالکوٹ سے اپنا گھربار چھوڑ کر بھارت جانے والوں میں گربخش سنگھ کے آباواجداد بھی شامل تھے، یہ لوگ بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے علاقہ لطیف پورہ میں آباد ہوئے لیکن اب 74 برسوں بعد جالندھر امپورومنٹ ٹرسٹ نے سکھ خاندانوں کے 50 سے زائد گھر مسمار کردیئے اور گزشتہ ایک ماہ سے بزرگ، خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔شدید سردی کے موسم میں گھروں کے ملبے پر بیٹھے سکھ خاندانوں نے پاکستان حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں پاکستان کا ویزا دیا جائے اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی انہیں گھر بنانے کے لئے جگہ فراہم کریں۔بھارتی حکومت کی طرف سے سکھ خاندانوں کے گھر مسمار کیے جانے کے بعد سے یہ لوگ احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔خالصہ ایڈ نے متاثرہ خاندانوں کو چند خیمے اورکھانے پینے کاسامان فراہم کیا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بھارتی پنجاب کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کے سیاسی مخالفین بھی متاثرہ سکھ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…