ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

غیر قانونی افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (آئی این پی)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کی مختلف جیلوں سے سزا پوری ہونے کے بعد 530 افغان باشندوں کو رہا کردیا گیا ۔ اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق رہا

ہونے والے تمام افغان قیدی اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں۔800 افغان قیدی اب بھی سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ پولیس افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ افغان قیدیوں کی کسٹڈی لے کر انہیں چمن بارڈر پر لے جائیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں افغان قونصلیٹ کو بھی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق آگاہ کیا جائے۔دستاویزات کے مطابق حیدر آباد جیل سے 169 افغان مردوں کو رہا گیا ہے، کراچی جیل سے 148 افغان باشندوں کو رہا گیا ہے، کراچی اور حیدر آباد جیل سے کل 317 افغان قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کی بچہ جیل سے 41 بچوں کو رہا گیا ہے، کراچی ویمن جیل سے 56 اورحیدر آباد ویمن جیل سے 32 افغان خواتین قیدیوں کو رہا کیاگیا، کراچی اور حیدر آباد کی ویمن جیلوں سے 84 بچوں کواپنی ماں کے ساتھ رہا کیا گیا۔اس کے علاوہ 800 افغان قیدی ابھی سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ رہا ہونے والے تمام قیدی اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں، تمام افراد کو مختلف عدالتوں سے 2،2 ماہ کی سزائیں ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…