جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا میں الزائمر امراض کے علاج میں مددگار دوا کے استعمال کی منظوری

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے الزائمر امراض کے علاج کے لیے ایک دوا lecanemab کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ الزائمر ایسا مرض ہے جس کا ابھی کوئی مثر علاج موجود نہیں اور یہ آہستہ آہستہ مریض کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے۔

مگر دماغی تنزلی کا باعث بننے والی اس بیماری کے خلاف ایک نئی دوا کے کلینیکل ٹرائل کے نتائج کافی حوصلہ افزا رہے تھے جس کے بعد ایف ڈی اے کی جانب سے اس کے استعمال کی منظوری دی گئی۔ جاپانی کمپنی Eisai اور امریکی کمپنی Biogen نے ملکر اس دوا کو تیار کیا ہے۔ نومبر 2022 میں اس دوا کے کلینیکل ٹرائل کے نتائج جاری کیے گئے تھے جن میں بتایا گیا تھا کہ بیماری کے ابتدائی مرحلے میں دوا کے استعمال سے دماغی تنزلی رفتار سست ہوجاتی ہے۔ ٹرائل کے نتائج سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ الزائمر امراض کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ امریکا میں اس دوا کے سالانہ علاج کی قیمت 26 ہزار 500 ڈالرز رکھی گئی ہے اور اسے Leqembi کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔ ایف ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ الزائمر امراض مریضوں کی زندگیوں کو بڑی طرح متاثر کرتے ہیں، اس نئی دوا سے علامات کی بجائے براہ راست بیماری کو ہی ہدف بنایا جائے گا۔ اس دوا کیکلینیکل ٹرائل کے نتائج جرنل نیو انگلینڈ آف جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئے۔ اس ٹرائل میں18 سو کے قریب مریضوں کو شامل کیا گیا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 18 ماہ تک دوا کے استعمال سے مریضوں کی دماغی تنزلی کی رفتار میں 27 فیصد تک کمی آئی، جسے ماہرین نے اہم قرار دیا۔ محققین کے مطابق یہ پہلی دوا ہے جو الزائمر کے امراض کے لیے حقیقی علاج ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کلینیکل فوائد کسی حد تک محدود ہیں مگر توقع ہے کہ وقت کے ساتھ یہ زیادہ نمایاں ہوجائیں گے۔ lecanemab نامی دوا ایک مونوکلونل اینٹی باڈی دوا ہے

جو الزائمر کا باعث بننے والے پروٹین amyloid کو ہدف بناتی ہے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ اس پروٹین کی کتنی مقدار الزائمر امراض کے پھیلا کا باعث بنتی ہے مگر اس بیماری کی موروثی اقسام سے متاثر مریضوں کے لیے یہ دوا مثر ثابت ہوسکتی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…