جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ایلون مسک کا ٹوئٹر میں متعدد نئی بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

نیو یارک (آئی این پی ) ایلون مسک نے آنے والے ہفتوں میں ٹوئٹر میں متعدد نئی تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر کے مالک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے یوزر انٹرفیس کو بدلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری کے شروع میں ٹوئٹر میں زیادہ طویل ٹوئٹس کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر کا عندیہ ایلون مسک کی جانب سے نومبر 2022 سے دیا جارہا ہے اور اب انہوں نے اس کی تاریخ کے بارے میں بتایا۔ مگر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ٹوئٹ کے حروف 280 سے بڑھا کر کتنے کیے جاسکتے ہیں۔ پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی۔ زیادہ بڑی تحریر کے لیے لوگوں کو ایک ہی تھریڈ میں کئی ٹوئٹس کرنا ہوتے ہیں۔ ایلون مسک نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں swipe کرکے نیوز فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے میں بک مارک بٹن کو ایک ہفتے بعد متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدا تھا اور اس کے بعد سے کافی کچھ تبدیل کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ملازمین کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حالیہ دنوں میں متعدد افراد کو فارغ کیا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…