پشاور(این این آئی)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان موسی زئی نے کہاہے کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، میں اسلام آباد میں ہوں، شکر ہے بم حملے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چند دن قبل سیاست چھوڑ کر اپنی خیر منانے کا میسیج بھیجا تھا۔ناصر خان موسی زئی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے میسج کے علاوہ مجھے کسی نے دھمکی نہیں دی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم این اے ناصر موسی زئی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ناصر موسی زئی نے کہاتھاکہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی (ف)میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے حجرے پر دستی بم حملہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے روٹ کی تبدیلی کا اعلان کردیا، شرکا ءکو اہم ہدایت بھی دیدی
-
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھالیا
-
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! لاہور میں نیا ٹریفک کریک ڈاؤن شروع
-
سونےکی قیمت میں حیران کن کمی
-
ٹیکس دہندگان کیلئے خطرے کی گھنٹی، اہم وارننگ جاری
-
ای بائیک اسکیم : میٹرک کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری



















































