جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

کیا سعودیہ نے رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کیلئے شادی کے قوانین تبدیل کر دیے؟

datetime 8  جنوری‬‮  2023 |

ریاض (این این آئی)سعودی کلب النصر کا باضابطہ طور پر حصّہ بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز ایک بار پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض سوشل میڈیا صارفین کو اس بات پر تشویش ہے کہ کئی برس سے شادی کے بغیر

اپنی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ساتھ رہنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو کیا سعودی حکومت ملک میں نافذ شادی کے قوانین کے خلاف ساتھ رہنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔اس حوالے سے سعودی ماہرینِ قوانین نے ہسپانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت رونالڈو کے لیے اس سلسلے میں شادی کے قوانین میں تھوڑی نرمی کر دے گی اور اْنہیں کسی قسم کی کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔اْنہوں نے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن یہ بات واضح رہے کہ ریاست میں اب بھی شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر پابندی ہے، یہ نرمی صرف رونالڈو پر لاگو ہو گی۔سعودی ماہرین قوانین نے بتایا کہ سعودی عرب میں شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر بہت سخت قوانین ہونے کے باوجود بھی آج کل سعودی حکّام غیر ملکیوں کے ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا جس کے تحت النصر کلب پرتگالی فٹبالر کو21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…