ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

جے آئی ٹی اورپی ٹی آئی نوید اور اس کی فیملی پردباؤ ڈال رہے ہیں،ملزم کے وکیل کا الزام

datetime 7  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم نویدکے وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملزم اور اس کی فیملی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ایک بیان میں ملزم نویدکے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہاکہ نویدکی فیملی کے مطابق

اسے پولیس حراست میں جسمانی اور ذہنی تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی نے دو نامعلوم افرادکو دو مرتبہ نویدکے گھربھیجا، نویدکی فیملی پر زبردستی نئے وکالت نامے پر سائن کروانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہاکہ دونوں افراد اپنے نام اور نمبربھی نویدکی فیملی کو دے کرگئے ہیں، ممکن ہے جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی کے لوگ آئندہ سماعت 9 جنوری سے پہلے نویدکی فیملی کو غائب کردیں، نوید کی فیملی کے مطابق پہلے بھی جے آئی ٹی والے ایسے اقدامات کرچکے ہیں۔میاں داؤدایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ ملزم نوید اور اس کی فیملی پر دباؤ کا نوٹس لیں۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم نویدکے وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملزم اور اس کی فیملی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ایک بیان میں ملزم نویدکے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہاکہ نویدکی فیملی کے مطابق اسے پولیس حراست میں جسمانی اور ذہنی تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…