اسلام آباد(این این آئی) سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک مارننگ شو میں شرکت کی پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں میزبان ندا یاسر کو بابر اعظم سے ان کی آئیڈیل شریک حیات کے حوالے سے سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو کلپ میں میزبان ندا یاسر نے بابر سوال کیا کہ آپ کو کیسی بیوی چاہیے جو آپ کے کپڑے پریس کرے ناشتہ بناکر دے؟ جس کے جواب میں بابر نے ازراہ مذاق سوال کیا کہ کیا میں بچہ ہوں؟بعد ازاں بابر نے ندا سے اتفاق کیا کہ مجھے ایسی بیوی چاہیے جو مجھے صبح اٹھائے، ناشتہ دے اور رات کو گھر آنے پر بھی گرم روٹیاں بنا کر دے اور گھریلو لڑکی ہو۔ بابر اعظم نے انٹرویو میں بتایا کہ میں ابھی بھی دیر سے گھر نہیں جاتا وقت پر جاتا ہوں۔