جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

میرے پاس تحریک انصاف کو چھوڑنے کیلئے ہزاروں دلائل ہیں،منحرف رکن قومی اسمبلی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کا ایک وفد میرے پاس آیا تھا جس نے مجھے دعوت دی ہے اور میں بہت جلد شمولیت کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ

میرے پاس تحریک انصاف کو چھوڑنے کے لئے ہزاروں دلائل ہیں لیکن اس میں رہنے کے لئے کوئی دلیل یا جواز نہیں ہے۔ عمران خاننے 2018ء میں قوم کو سبز باغ دکھائے کہ ہم نوے روز کے اندر کرپشن کا خاتمہ کریں گے،جنہوں نے کرپشن کی ہے ان کا احتساب کریں گے، ان کے نعرے بڑے پر کشش تھے جس کی وجہ سے سب نے ان کا ساتھ دیا لیکن بد قسمتی سے عمران خان کی چار سال جوطرز حکمرانی رہی ہے وہ ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکے، یہ نوے سال بھی حکمران رہیں تو یہ تبدیلی نہیں لا سکیں گے۔ یہ دوسروں کو صرف چور کہتے ہیں اور کچلتے ہیں، ہم تو اس یجنڈے پر ان کے ساتھ گئے تھے ملک کو تبدیل کرنا ہے لیکن کچھ تبدیل نہیں ہوا۔عمران خان نے قومی سلامتی کے ادارے، الیکشن کمیشن جیسے اداروں کے خلاف منفی بیان بازی کی، ان کی سیاست افراد تفری کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے تھے کہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر میرے اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے کی پیشکش ہو رہی ہے، الحمد اللہ میں نہ بکا ہوں نہ جھکا ہو ں اور عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دیا، جب ہم اسمبلیوں سے نکل رہے ہیں تو میں استعفیٰ بھی دیا، میں ان سے کوئی غداری نہیں کر رہا، میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ ہم جس مقصد کے لئے آئے تھے اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔ان کے لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ عمران خان آنے والے وزیر اعظم ہیں تو پھر میں وزیر اعظم اور سیاسی مستقبل کو چھوڑ رہا ہوں، میں ان کو حلقے میں بتا دوں گا کیونکہ یہ زمینی حقائق سے نا بلد ہیں کہ لوگ کیا کہتے ہیں،

یہ صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں، ان کی کچن کیبنٹ ان کو غلط آگاہ کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا اس پر بھی ان کو سپورٹ کیا گیا،ریاست مدینہ بنانے کے لئے تو انبیاء کے ورثاء علماء ہیں وہ بہتر ریاست مدینہ بنا سکیں گے یا خان صاحب بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں آئندہ ہفتے ہونے والے قومی اسمبلی کے سیشن میں شریک ہوں گااور اپنا استعفیٰ سپیکر سے واپس لے کراپنے حلقے کی عوام کی نمائندگی کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…