جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جہاں لفظ ڈی جی آجائے اس سے تو بس اللّٰہ بچائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

datetime 3  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑی سے متعلق کیس میں (آج)بدھ کو ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس کو طلب کرلیا ۔ منگل کو سماعت کے دور ان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ بغیر تیاری کے افسران عدالت کیوں آتے ہیں ؟

گاڑی کسٹم کے پاس ہے یا ریلیز ہوگئی کسی کو پتہ ہی نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کسٹم کا سب سے بڑا افسر کون ہوتا ہے۔وکیل کسٹم نے کہاکہ ڈی جی کسٹم بڑا عہدہ ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ جہاں لفظ ڈی جی آجائے اس سے تو جس اللہ بچائے۔ انہوںنے کہاکہ یہ نان کسٹم گاڑیاں ملک میں آ تی کیسے ہیں، کیا کوئی گاڑیوں کو جیب میں رکھ کر لے آتا ہے۔ وکیل کسٹم نے کہاکہ عدالت جو حکم کرے گی اس پر عمل کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرکے احسان نہیں کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ آئینی طور پر سب سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں شکر گزار ہوں گا اگر آپ یا اپکے افسران سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…