اسلام آباد/راولپنڈی(این این آئی)ملک پھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی ریٹ لسٹ جاری کر گئی جس کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں سادہ نان25اور روٹی20روپے کی ہوگئی، اب سے تل والا کلچہ 30، روغنی نان 50روپے میں ملے گا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پراٹھہ 50اور اسپیشل روغنی نان 60روپے میں فروخت کیا جائے گا۔نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی لسٹ کے مطابق اسپیشل پراٹھہ 60روپے جبکہ روٹی پکوائی کی قیمت 10 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔