پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران مجھے جان سے ماردینےکی دھمکیاں ملیں: رمیز راجا

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔نجی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران رمیز راجا نے پی سی بی کے خرچ پر ایک کروڑ 35 لاکھ کی

بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے سوال پر انکشاف کیا کہ وہ گاڑی اس لیے دی گئی تھی کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں،آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے دوران مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، اس کے بعد ڈی آئی جی اور پولیس میرے گھر آئی رپورٹ ہوا اور مجھے گاڑی دی گئی جو کہ اب پی سی بی کے پاس ہے، اب وہ گاڑی نئے چیئرمین کمیٹی استعمال کریں گے۔بلٹ پروف گاڑی رکھنے کی وضاحت پر رمیز راجا نے کہاکہ کسی بھی شخص کو بلٹ پروف گاڑی تب تک نہیں مل سکتی جب تک اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں نہ ملی ہوں، یہی وجہ تھی کہ مجھے بلٹ پروف گاڑی دی گئی۔دوسری جانب سے میچ فکسنگ کے حوالے سے جسٹس قیوم کی رپورٹ آنے کے بعد وقار یونس کے کوچ بننے اور وسیم اکرم کے کمنٹری کرنے پر رمیز راجا نے کہاکہ میرے حساب سے اس رپورٹ کے بعد وسیم اکرم سمیت کسی کی ٹیم میں کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے تھی۔رپورٹ آنے کے باوجود دونوں شخصیات کے ساتھ کھیلنے اور کمنٹری کرنے پر سابق چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ جب مجھ سے لوگ اس حوالے سے پوچھتے ہیں تو میں یہی کہتا ہوں اگر اس وقت میرے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار ہوتا تو میں کبھی نہ آنے دیتا، کیوں کہ اس وقت فیصلے کا اختیار میرے پاس نہیں تھا تو ہم سے یہی کہا گیا تھا کہ ان کے ساتھ آپ نے کھیلنا بھی ہے اورکام بھی کرنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…