لاہور ( این ا ین آئی) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے جان بوجھ کر پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل)کی ادائیگیوں میں تاخیر کی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پاکستان جونیئر لیگ کے کرکٹرز کی ادائیگیوں کا معاملہ بھی دیکھے گی، غیر ملکی کرکٹرز کو 70فیصد ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی نہیں ہوئی۔ذرائع نے کہا کہ پی جے ایل کا اختتام 21اکتوبر کو ہوا، ایونٹ سے قبل ملکی کھلاڑیوں کو ادائیگیاں ہونا تھیں، ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں کے ایشو کے بعد اب مینجمنٹ کمیٹی پی جے ایل کے معاملے کو دیکھے گی۔ذرائع مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق پی جے ایل کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں تاخیر کی لیکن پی جے ایل والوں کو بھی پیسے نہ دیے، جونیئر لیگ میں کام کرنے والے ڈومیسٹک کوچز کو بھی وعدے کے مطابق معاوضہ نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ مینجمنٹ کمیٹی پی جے ایل کو خسارے کا منصوبہ قرار دے بند کر نے کا اعلان کر چکی ہے۔پاکستان جونیئر لیگ میں 3 کیٹیگریز میں ایک ٹیم کے 4 ایلیٹ کھلاڑیوں کو 16 ہزار ڈالرز، 5 کھلاڑیوں کو 12ہزار ڈالرز اور 6 ایکس فیکٹر کھلاڑیوں کے ساتھ 6 ہزار ڈالرز میں معاہدہ ہوا تھا۔