منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیدیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی 101یونین کونسلز پر ہفتے 31 دسمبر کو ہی پولنگ کرائی جائے۔

الیکشن کمیشن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کراسکا، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں ہفتے کے روز پولنگ نہ ہوسکی۔تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے پوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز موجود تاہم الیکشن کمیشن غائب رہا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسا کرکے توہین عدالت کا مرتکب قرار ہوا ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام سے خوف زدہ ہے، جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں سے بہانے بنا کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو چیلنج کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ووٹرز میدان میں ہیں، آؤ اور ان کا مقابلہ کرو۔اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت جو نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جس میں جمہوریت ہو اور کوئی الیکشن نہ ہو، کہیں ان کو اور قوم کو مہنگا نہ پڑ جائے۔اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد کی ٹیمیں الیکشن کے لئے گراونڈ پر موجودتاہم ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ غائب رہا، یہ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…