لاہور(این این آئی) معروف اداکار فردوس جمال نے اپنے انتقال کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحت کیلئے دعا کریں۔ اپنے ایک پیغام میں فردوس جمال نے کہا کہ میرے انتقال کی خبریں پھیلانے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ الحمد اللہ ابھی میں زندہ ہوں،کینسر کا علاج جاری ہے، اللہ نے جتنی زندگی دی ہے میں اتنی زندگی ضرور جیوں گا۔انہوں نے پیغام میں کہا کہ افواہیں پھیلانے کے بجائے میری صحت کے لیے دعائیں کی جائیں۔