اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کی مبینہ نازیبا آڈیو پر سنی علما کونسل کا احتجاج

datetime 31  دسمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سنی علماء کونسل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ نازیبا آڈیو کو بے حیائی قرار دیتے ہوئے راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی علماء کونسل کے مظاہرے میں علماء کرام، تاجروں اور دیگر افراد نے شرکت کی، چیئرمین متحدہ علماء محاذ علامہ پیر سید اظہار بخاری کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا نام لے کر ملک پاکستان میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے والوں کا احتساب کیا جانا چاہئے، آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو اور آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر آ رہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بے حیائی پھیلانے والوں کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ہمارے اوپر حکمرانی کریں، جعلی ریاست مدینہ کے دعویدار ریاست مدینہ کو بد نام کر کے دنیائے کفر کا دل خوش کر رہے ہیں۔متحدہ علما محاذ کے چیئرمین نے کہا کہ نیا پاکستان کے نام پر ننگا پاکستان بنانے کے ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی، بے حیا آنکھ قیامت کے دن زیارت نبوی سے محروم رہے گی۔ مظاہرین نے فحاشی کے خلاف نعرے بازی کی اور پر امن طور پر منتشر ہوگے جبکہ ریلی کے اختتام پر ملکی استحکام کیلیے دعا کروائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…