جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہسپتال میں زیرِ علاج بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2022 |

ممبئی ( این این آئی) کار حادثے میں زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ رشبھ پنت کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ایم آر آئی کی رپورٹس نارمل آئی ہیں جبکہ چہرے پر زخموں کے باعث

ان کی پلاسٹک سرجری کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق پاوں میں سوجن اور درد کے باعث رشبھ پنت کے ٹخنوں اور گھٹنے کا ایم آر آئی ہونا باقی ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب رشبھ پنت کی حادثے کے فوری بعد مدد کرنے والے بس ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ نہیں دیکھتا اس لیے کرکٹر کو پہچان نہیں سکا تھا۔سشیل من نامی ڈرائیور نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رشبھ پنت کی گاڑی بہت تیز رفتاری سے ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی جس کے فوری بعد میں اپنی بس سے اتر کر مدد کے لیے بھاگا۔ڈرائیور نے کہا کہ گاڑی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد کئی مرتبہ الٹی، رشبھ پنت کھڑکی سے آدھے باہر پڑے تھے، انہوں نے بتایا کہ میں کرکٹر ہوں۔سشیل من نے بتایا کہ رشبھ پنت نے کہا کہ میری والدہ کو فون کرو تاہم ان کا فون بند تھا۔بھارتی ڈرائیور نے بتایا کہ رشبھ پنت کو گاڑی سے نکالنے کے بعد گاڑی کی تلاشی لی کہ کہیں اس میں کوئی اور موجود تو نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی میں موجود کرکٹر کے بیگ سے 7 سے 8 ہزار روپے ملے جو ایمبولینس میں ان کے حوالے کیے۔یاد رہے کہ رشبھ پنت کی گاڑی کو ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئیحادثہ پیش آیا تھاجس کے بعدگاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…