جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شیری رحمان کی چارٹرڈ طیارے میں بنائی گئی ٹک ٹاک وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی میں شرکت کیلئے جانے والی پیپلزپارٹی کے وزرا ء تنقید کی زد میں آگئے،بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے 27 دسمبر کو نجی ایوی ایشن کمپنی کا طیارہ چارٹر کیا گیا،شیری رحمان کی چارٹرڈ طیارے میں بنائی گئی

ٹک ٹاک وائرل ہوگئی۔ جہاز میں شیری رحمان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنادیا اور ایک ٹوئٹر صارف نے ویڈیو پر تنقید کرتے لکھا کہ شادیوں والا میک اپ، ناچ گانے اور جہاز کی مفت سیر ، یہ بے نظیر کی برسی پر جارہے ہیں یا میوزیکل نائٹ پر جارہے ہیں۔شیری رحمان کی بنائی ٹک ٹاک پر پی پی ارکان اسمبلی نے شیری رحمان سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔پی پی ذرائع کے مطابق شیری رحمان کی ٹک ٹاک ویڈیو تنقید کا باعث بنی اور پارٹی پر تنقید ہوئی۔تنقید کے جواب میں شرمیلا فاروقی کے اخراجات ارکان اسمبلی کی اپنی جیب سے دینے کا دعویً کیا۔چارٹر کمپنی کوکراچی سے سکھر پھر واپس کراچی کا کرایہ 14لاکھ 25 ہزار روپے دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے 19 وی آئی پیز نے چارٹر طیارے سفر کیا جن میں وفاقی و صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی شامل تھے۔پی پی وزراء و ارکان سے دو طرفہ ٹرپ فی مسافر ایوی ایشن کمپنی نے 75 ہزار فی مسافر چارج کیے جبکہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو یک طرفہ سفر کے بھی 75 ہزار چارج کیے گئے۔چارٹر طیارے میں وفاقی وزیر شیری رحمان، قادر پٹیل، نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر تاج حیدر نے سفر کیا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب، صوبائی وزیر جام خان شورو، گیان چند ایسرانی، رکن اسمبلی شیرمیلا فاروقی، سعدیہ جاوید سمیت دیگر نے برسی میں شرکت کیلئے چارٹر طیارے میں سفر کیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…