جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ ،نادرا کو اہم ہدایات جاری

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم آج 31 دسمبر کو ختم ہونے کے بعد نادرا کو انہیں بلیک لسٹ کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ہدایت کی ہے کہ اسکیم کی میعاد ختم ہونے کے بعد سہولیات میں توسیع نہ کی جائے۔

وزارت نے نادرا کو اْن غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی ہدایت کی جو اسکیم کی میعاد ختم ہونے کے بعد ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں مقیم ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں بتایا گیا کہ بلیک لسٹ میں غیر ملکیوں کے نام شامل کرنے سے پہلے انہیں ملک چھوڑنے کی ایک بار اجازت دی جائے گی لیکن ان کی ملک چھوڑنے کی درخواستوں کا عمل حتمی تاریخ سے قبل واجب الادا جرمانے کی ادائیگی کے بعد شروع ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان میں زائد عرصے سے مقیم غیر ملکیوں سے جرمانہ وصول کیا جائے۔وزارت نے نادرا کو غیر ملکیوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت پر جرمانے وصول کرنے کے لیے پاکستان آن لائن ویزہ سسٹم میں تبدیلی کی بھی ہدایت جاری کی گئیں۔وزارت داخلہ نے پاکستان میں زائد عرصے سے مقیم غیر ملکیوں کو ویزہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ملک سے روانگی کے اجازت نامے جاری کردیے۔یہ اجازت نامے پاکستان آن لائن ویزہ سسٹم کے ذریعے اْن غیر ملکیوں کو جاری کیے جاتے ہیں جو ایک سال سے زائد عرصے تک پاکستان میں مقیم ہیں، جبکہ دیگر (مانول) اجازت نامے ان لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جو جرمانے ادا کرکے ایک سال سے زائد عرصے تک قیام کرچکے ہیں۔وزارت کی جانب سے بھارتی اور صومالی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ وزارت میں خود جاکر درخواست دیں۔خیال رہے حکام نے بتایا تھا کہ جولائی کو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے جنرل اسکیم جاری کی تھی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…