جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

بابر اعظم کا پی سی بی کے نئے سیٹ اپ پر بات کرنے سے صاف انکار

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی کرکٹ کی موجودہ صورت حال، عبوری سلیکشن کمیٹی اور کپتان کے درمیان جاری معاملات پر بات کرنے سے انکار کردیا۔پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کہ اس وقت قومی کرکٹ اور سلیکشن کمیٹی کی صورتحال ہے اس کو ہم باہر نہیں لانا چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ اسے سب کے سامنے بیان کیا جائے،

ہماری توجہ ٹیم سے باہر نہیں ٹیم کے اندر ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی، نتیجہ دینا ہمارے ہاتھ میں نہیں، محنت اور کوشش ہی کرسکتے ہیں، کرکٹ میں چانس لیا جاتا ہے، اسی لیے دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے نیوزی لینڈ کو موقع دیا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہوتی چلی جا رہی ہے، چار سال کے بعد سرفراز احمد کا واپس آنا شاندار ہے، ایسے حالات میں کھلاڑی کے لیے لیے بہت مشکلات ہوتی ہیں اور وہ دبا کا شکار ہوتا ہے اور اس کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا، سرفراز احمد نے پہلی اننگ کے بعد خاص طور پر دوسری باری میں غیرمعمولی بیٹنگ کر کے امام الحق کے ساتھ شاندار شراکت کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔کپتان نے کہا کہ بطور وکٹ کیپر انہوں نے مواقع ضائع کیے لیکن طویل عرصے کے بعد واپسی پر اکثر ایسا ہو جاتا ہے، ان کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی، نوجوان بیٹرز سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے بہت متاثر کیا، انہوں نے پاکستان کو شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ، ہمارے فاسٹ بولرز نے بھی بہترین گیندیں کرائیں۔بابر اعظم نے کہا کہ میر حمزہ اور وسیم جونیئر نے بھی شاندار بولنگ کی، کوشش ہوتی ہے کہ منصوبہ بندی پر عمل کیا جائے، وکٹ کی تیاری میں کپتان اور کوچ اپنی رائیدیتے ہیں اور اس پر عمل بھی کیا جاتا ہے، رواں سال اچھا گزرا اور ہم نے بہتر نتائج دینے کی کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چیلنجز کو قبول کرتا ہوں، زندگی میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں، کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس کو قائم رکھوں اور پاکستان کے لیے کام آں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…