جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی جام پو رکے عوام کی آواز بن گئے،جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان کردیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میںصوبائی وزیر راجہ بشارت، رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری،

ایم پی اے فاروق امان اللہ دریشک، سردار اویس دریشک،چودھری ظہیر الدین، سابق رکن اسمبلی مینا لغاری،دلدار چیمہ اور علی بہادر دریشک نے شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،قائمقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی، ڈی سی راجن پور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میںشریک ہوئے ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ داجل اور محمد پور کوضلع جام پو رکی تحصیلوںکا درجہ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جام پو رکے عوام کے دیرینہ مطالبے پر ضلع بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ جام پورکو پنجاب کا بہترین ضلع بنائوں گا، یہ میرا عزم ہے ۔ ضلع بننے سے جام پو رکے علاقوں میں ترقی ہوگی اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے ۔ نیا ضلع بننے سے جام پو رمیں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ جام پور ، محمد پور او رداجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ جام پور میں یونیورسٹی بننے سے طلبہ خاص طو رپر طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے۔ جام پور میرے لئے گجرات کی طرح ہے ، دل وجان سے ترقی چاہتاہوں۔

رکن قومی اسمبلی نصر اللہ دریشک نے کہاکہ جام پور کو ضلع کادرجہ دینے کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے شکر گزا رہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جام پور کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ محسن لغاری نے کہاکہ جام پور کے عوام وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے اس فیصلے کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…