جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ملک کے تین بڑے ائیر پورٹس انٹرنیشنل آپریٹر کو دینے کا فیصلہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)ملک کے تین بڑے ائیر پورٹس انٹرنیشنل آپریٹر کو دینے کا فیصلہ بیس سے پچیس سال کا معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعظم محمّد شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ایوی ایشن کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے

اس حوالے سے بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا۔انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد، لاہوراورکراچی کے ہوائی اڈوں کوچلانے میں معاونت فراہم کریں گے۔ 20 سے 25 سال کے دورانیہ کی مدت کے لئے انٹرنیشنل آپریٹرز ان اداروں کو چلانے میں مدد کریں گے۔ورلڈ بینک کے زیرانتظام ’آئی۔ ایف۔ سی‘ کی معاونت حاصل کرنے کی منظوری دے دی گئیورلڈ بینک کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی۔ایف۔سی) کنسلٹینسی کے فرائض انجام دے گا۔انٹرنیشنل آپریٹرز ہوائی اڈوں پر سروس کے بین الاقوامی معیار مہیا کریں گے۔غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہوائی اڈوں میں جدت اور بہتری لائی جائے گی۔اجلاس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو ضابطے کی کارروائی کے آغاز کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے تمام عمل شفافیت کے اعلی ترین معیارات اور ملکی قوانین کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔چوالیس (44) ممالک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فارمولے پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، بھارت، بحرین، برازیل بھی شامل ہیں جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اصول پر ہوائی اڈوں کا انتظام چلایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…