اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ڈی آئی خان، دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر راکٹوں سے حملہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر راکٹوں سے حملہ کردیا تاہم بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہوگئے۔ڈی آئی خان میں کلاچی پولیس اسٹیشن کی چوکی ٹکواڑہ پر دہشت گردوں نے رات گئے راکٹ حملہ کیا پولیس کے مطابق چوکی پر

دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، تاہم پولیس کی جانب سے بروقت جوابی ایکشن سے دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد شعیب خان نے ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور اسکواڈ کے ساتھ بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیاجس میں دہشت گردوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آپریشن کے دوران چوکی پر موجود اہل کاروں کو ریسکیو کیا اور 4 اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ڈی آئی خان کی تاریخ میں دہشت گردوں کا یہ کسی بھی پولیس چوکی پر سب سے بڑا حملہ تھا، جس میں تقریباً 20 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو تین اطراف سے گھیر کر فائرنگ شروع کردی اور حملے میں پی جی سیون راکٹ اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔پولیس کی جانب سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران دہشت گرد فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک و زخمی بھی ہوئے، جنہیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔ دہشت گرد چوکی پر قبضہ کرکے بڑی تباہی مچانا چاہتے تھے، جسے ناکام بنا دیا گیا۔واقعے کے بعد کلاچی سمیت ضلع بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کا کہنا ہے کہ پولیس کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…