جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

عوام ایک اور ریلیف سے محروم ، یوٹیلیٹی سٹورز پرگھی 75 روپے فی کلو مہنگا

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں شامل گھرانوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے مستحق گھرانوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے،

اور اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔سبسڈائزڈ اشیا صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ خاندانوں کو دی جائیں گی، اور اس پیکیج سے بے نظیر انکم سپورٹ کے 8لاکھ سے زائد افراد کو سہولت حاصل ہوگی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ افراد کے لئے چینی 70روپے فی کلو، 10کلو آٹا 400روپے جبکہ گھی 300روپے میں دستیاب ہوگیا۔دوسری جانب عام شہریوں کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آٹے اور چینی کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئی ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب عام شہریوں کو گھی 75روپے فی کلو، چینی 19روپے فی کلو اور 10کلو آٹے کا تھیلا 248روپے مہنگا ملے گا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عام شہریوں کو چینی 89روپے فی کلو،گھی 375 روپے کل اور آٹے کا دس کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…