جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، آرمی چیف وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری حکام کی جانب سے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے

سربراہان اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے نیکٹا کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال پر سیاسی و عسکری قیادت کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جنوری میں ہونے والی بات چیت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دوست ممالک سے معاشی صورتحال پر ہونیوالے مذاکرات اور ملک کی زرمبادلہ پر بھی بریفنگ دی گئی،۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…