جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کی مہنگی ترین فلم جس نے 14 دن میں ایک ارب ڈالرز کمالیے

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

نیویارک (این این آئی)ہالی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کو ٹائی ٹینک اور اواتار جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔ان کی نئی فلم اواتار دی وے آف واٹر 14 دن میں ایک ارب ڈالرز (2 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اس طرح وہ ٹاپ گن میورک اور جراسک ورلڈ 3 کے بعد 2022 میں ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔مگر ایک ارب ڈالرز کا بزنس بھی اواتار دی وے آف واٹر کو سپرہٹ ثابت نہیں کرتا۔یہ دنیا کی مہنگی ترین فلم ہے اور مالی نقصان سے بچنا اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب وہ دنیا کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم بنے۔یہ انکشاف خود ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے نومبر میں ایک انٹرویو کے دوران کیا تھا۔انٹرویو کے دوران جب جیمز کیمرون سے پوچھا گیا کہ کتنے بزنس کے بعد اواتار 2 سے مالی نقصان نہیں ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم ہونا چاہیے، جس کے بعد ہم کہہ سکیں گے کہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔یعنی اس کے لیے اواتار 2 کو اسٹار وارز دی فورس اویکن یا ایوینجرز انفٹنی وار کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔2009 میں ریلیز ہونے والی فلم اواتار نے 2.97 ارب ڈالرز کا بزنس کیا تھا مگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اواتار دی وے آف واٹر کے لیے اتنا بزنس کرنا ناممکن محسوس ہوتا ہے۔البتہ جیمز کیمرون کی یہ فلم ٹاپ گن میورک کو پیچھے چھوڑ کر 2022 میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ضرور بن سکتی ہے۔خیال رہے کہ اواتار 2 کو دنیا بھر میں 16 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…