جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پیرچناسی برفباری میں پھنسنے والے 235 سیاح ریسکیو

datetime 29  دسمبر‬‮  2022 |

مظفر آباد(این این آئی) آزاد کشمیر کے علاقے پیر چناسی میں برفباری کے دوران پھنسنے والے 235 سیاحوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے بتایا کہ پیر چناسی کے مقام پر سیاحوں کی تیس سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں تھیں، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکنان کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیرچناسی میں پھنسے پچاس کے قریب سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیاحتی مقام پر ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کچھ سیاحوں کو پیدل سراں ریسٹ ہاس اور باقیوں کو ڈنہ پہنچایا گیا جبکہ دیگر کو جلد محفوظ مقام پر پہنچا دیا جائے گا،مشکل کا سامنا کرنے والے سیاحوں میں کراچی سے جانے والی فیملیز بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر شہریوں کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کیا اور کہا کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں 03135736995 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بعد ازاں کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان نے بتایا کہ پیرچناسی میں پھنسے تمام دو سو تینتیس سیاحوں کو بحفاظت سراں ٹورسٹ ریسٹ ہائوس میں پہنچا دیا گیا۔ ایس ڈی ایم اے ریسکیو ون ون ٹوٹو لی گاڑیوں سمیت مظفرآباد جیپ کلب کے رضاکاروں نے اپنی گاڑیوں پر برف میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا، تمام سیاحوں اب خطرے سے باہر ہیں اور اپنی رہائش گاہوں پر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی سیکرٹری ایس ڈی ایم اے موقع پر موجود ہیں جبکہ مقامی رہائشی آبادی نی ریسکیو آپریشن میں بھر پور مدد کی، سیاحوں کو کھانا گرمشروبات بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب مری میں برف باری تیز ہوگئی جس کے باعث وہاں موجود سیاح پرجوش ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…