جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور دیگر اہم شاہراہوں کو بند رکھا گیا جبکہ ،ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کو معطل کر دیا گیا جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی 5 اور لاہور سے روانہ ہونے والی 2 پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا،

خون جما دینے والی سردی سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے اور تاجر طبقہ کاروبار کا آغاز تاخیر سے کرنے پر مجبور ہے۔ترجمان موٹر ویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن جبکہ لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند رکھی گئی ۔ترجمان موٹر ویز نے بتایا کہ موٹر وے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم جبکہ موٹر وے ایم 5 کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند رہی ۔ترجمان نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز گاڑی کے آگے اور پیچھے والی دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔دوسری جانب ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا جس کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی اور شارجہ جانے والی دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ، دھند کے باعث 5 پروازوں کا رخ اسلام آباد کے لیے موڑ دیا گیا۔جن پروازوں کا رخ موڑا گیا ہے ان میں استنبول، کویت، کوالالمپور، جدہ اور شارجہ سے آنے والی پروازیں شامل ہیں۔لاہور سے جدہ اور مدینہ جانے والی پی آئی اے کی 2 پروازوں کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔لاہور سے مسافروں کو براستہ سڑک اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…