کراچی (آن لافئن ) انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے فاسٹ بولرز کو آر ام دے اور انہیں تبدیل کرتا رہے، نسیم اور شاہین پاکستان کے لیے اہم ترین بولرز ہیں اور انہیں تینوں فارمیٹس کھلانے کے باعث محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ بابر کس قدر اچھا ہے، اس کی قدر اس وقت ہوگی جب وہ چلا جائے گا، اس کے پاس ایک خاص ٹیلنٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک کپتان تبدیل نہیں کرنا چاہیے جب تک آپ کے پاس اس سے اچھا آپشن نہ ہو۔ بابراعظم اچھے کپتان ہیں لیکن وہ اپنے فیلڈرز کو فیلڈ سے دور رکھتے ہیں اور انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طرح پارٹ ٹائمرز کا استعمال نہیں کرتے۔