جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی کرکٹ ٹیم وائٹ واش ہو گئی لیکن بابراعظم کے ریکارڈز کی پٹاری مزید بھر گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)بابراعظم کے ریکارڈز کی پٹاری مزید بھر گئی،سال میں ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان، چھٹے بیٹر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم مسلسل ریکارڈز اپنے نام کرتے جارہے ہیں،انھوں نے رواں برس ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے۔

وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پہلے کپتان اور چھٹے بیٹر ہیں،یونس خان 2 مرتبہ جبکہ انضمام الحق ، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان ایک ایک بار یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔بابر کے سوا بین الاقوامی سطح پر صرف3 بیٹرز کو رواں برس 1000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا،ان میں جوروٹ، جونی بیئراسٹو اور عثمان خواجہ شامل ہیں، بابر ایک سال میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے والے پاکستانی کپتان بھی بن گئے۔دوسری جانب انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سینئر بیٹر اظہر علی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں رضوان نے 3 میچز میں 141 رنز اسکورکیے، ان کی اوسط 23.50 رہی، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اظہر علی نے 28 کی واجبی اوسط سے 112 رنز بنائے۔شان مسعود واحد میچ میں 54 رنز بنا پائے، کپتان بابراعظم نے 6 اننگز میں 58 کی اوسط سے 348 رنز سکور کیے، ان کی بہترین کاوش 136 رنز رہی، سعود شکیل 346 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے، ان کی اوسط 57.66 رہی۔امام الحق نے 2 میچز میں 229 رنز اپنے نام جوڑے، ان کی اوسط 57.25 رہی، سلمان علی آغا نے 184 رنز 36.80 کی ایوریج سے سکور کیے۔عبداللہ شفیق نے 213 رنز 35.50 کی اوسط سے بنائے، محمد نواز نے 46 رنز بنائے، نعمان علی 35، ابرار احمد 29، نسیم شاہ 21، محمد وسیم 10، فہیم اشرف 37، حارث رئوف 12، زاہد محمود 18 اور محمد علی کوئی رن نہیں بنا سکے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…