اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ق لیگ کیساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، عمران خان نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے رابطوں اور سر گرمیوں کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف بھی سیاسی طور پر متحرک ہو گئی ، چودھری پرویز الٰہی سے آئندہ کے اتحاد میں تاخیر کرنے کی بجائے پیشرفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے ملاقات کی جس میں مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) کی سر گرمیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے آئندہ کے اتحاد کیلئے کمیٹی کے قیام کیلئے پیشرفت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں سابق وفاقی وزرا ء شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور پرویز خٹک شامل ہیں جبکہ کمیٹی ابتدائی بات چیت کر کے کل منگل کے روز عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ (ق)لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی میں 15 سے 20 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں ان حلقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں سے (ق)لیگ جیتی تھی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…