لاہور( این این آئی)سینئر اداکا ر فردوس جمال نے کہا ہے کہ بلا شبہ کینسر ایک موذی مرض ہے لیکن میں اس کے باوجود ہرگز پریشان نہیں ہوں کیونکہ میرا اللہ کی ذات پر کامل یقین ہے کہ وہی پاک ذات مجھے اپنے فضل سے صحت کاملہ عطا کرے گی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ میر اتوکل ہے کہ اگر بیماری آئی ہے تو شفاء بھی خدا کی ذات ہی دے گی ۔ میں اپنے تمام دوست احباب اور پرستاروں کا شکر گزار ہوں جو میری بیماری کا سن کر تشویش میں مبتلا ہوئے اوررابطہ کر کے میری صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔