اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق دونوں اسمبلیوں کے حوالے سے مشاورت ہو گی، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سمیت دیگر آئینی و قانونی امور زیر بحث آئیں گے، وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں سے بھی مشورہ کریں گے اس موقع پر سینئر لیگی قیادت بھی موجود ہو گی۔