ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

کراچی ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے ایک صدی بعد نئی تاریخ رقم کردی

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ایک صدی بعد نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے باؤلنگ کا آغاز کیا کیونکہ مہمان ٹیم نے اس میچ کے لیے اپنے تجربہ کار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے تاہم اسٹیڈیم اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب مہمان ٹیم نے اپنی روایت کے برعکس دوسرے اوور میں اسپنر جیک لیچ کو گیند تھما دی اور ایک نئی تاریخ رقم کردی۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک صدی سے زائد کے بعد پلا موقع تھا کہ انگلینڈ نے اسپنر سے اننگز میں باؤلنگ کا آغاز کرایا تھا۔اس سے قبل 1921 میں ایسا آخری بار ہوا تھا جب جان کورنش وائٹ نے انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی گیند سے باؤلنگ کا آغاز کیا تھا۔اس کے علاوہ انگلینڈ نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں جن میں سے ایک 18سالہ ریحان احمد کی ٹیم میں شمولیت ہے جو انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ریحان نے 18سال 126 دن کی عمر میں ڈیبیو کر کے یہ ریکارڈ بنایا اور برائن کلوز کو اس اعزاز سے محروم کردیا جنہوں نے 1949 میں 18سال 149 دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ریحان احمد کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 21ویں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے انگلش ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے بھی میچ کے لیے نوجوان محمد وسیم جونیئر کو ٹیسٹ کیپ دی جو یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے 253ویں کرکٹر ہیں۔محمد وسیم جونیئر پاکستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شمالی وزیرستان کے پہلے کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل سیریز کے آغاز میں پاکستان نے زاہد محمود کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا تھا جو اندرون سندھ سے ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کرکٹر تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…