منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

فیفا ورلڈ کپ ،بازار میں مختلف اشیا پر لیونل میسی کی تصویر کے ساتھ انکے جملوں کو لکھ کر فروخت کیا جانے لگا

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ( این این آئی) فیفا ورلڈ کپ میں میسی کے کہے الفاظ کے ذریعے کاروبار ہونے لگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے بعد لیونل میسی کی جانب سے ڈچ کھلاڑی پر کیے گئے

طنز کے الفاظ کو ارجنٹینا میں خرید و فروخت کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے بعد لیونل میسی رپورٹر سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ڈچ کھلاڑی ویگ ہورسٹ (Wout Weghorst ) کو دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیوقوف تم کیا دیکھ رہے ہو، دفعہ ہوجائو۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کے ان لفظوں کو ارجنٹینا میں اتنا پسند کیا جارہا ہے کہ انہیں کیپس اور ٹی شرٹس پر لکھ کر فروخت کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق بازار میں مختلف اشیا پر لیونل میسی کی تصویر کے ساتھ ان کے جملوں کو لکھ کر فروخت کیا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا میں ان کپس کو 9ڈالر جبکہ ٹی شرٹس کو 17ڈالر اور کیپس کو 23 ڈالرز تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔مقامی ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ میسی کے الفاظ وائرل ہونے کی وجہ سے ہم نے فورا ہی ٹی شرٹس بنالیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میسی نے جو زبان استعمال کی ہے وہ یہاں کی سڑکوں پر سنی جانے والی زبان سے نرم ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ فٹ بال کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے نیدرلینڈز کو پنالٹی ککس پر چار تین کے اسکور سے ہرا دیا تھا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو جبکہ اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکی تھیں۔نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے 83 ویں منٹ اور کھیل کے بالکل آخری لمحات میں کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…