منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بشری نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعوی

datetime 16  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی کی گرفتاری کی ذمہ دار عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ کو ٹھہرا دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے مرحوم عامر لیاقت کی

تیسری اہلیہ کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا ہے۔دانیہ ملک کو عامر لیاقت کی بیٹی کی جانب سے درج کروائی گئی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔دانیہ ملک کی گرفتاری پر زار و قطار روتے ہوئے دانیہ ملک کی والدہ سلمی بی بی نے اس واقعے کا ذمہ دار ڈاکٹر بشری اقبال (عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ)کو ٹھہرایا ہے۔سلمی بی بی کا سوشل میڈیا پر بیٹی کی گرفتاری کے بعد دیا گیا انٹرویو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سلمی بی بی نے کہاکہ بیٹی دانیہ ملک اور بیٹے کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کرمارا پیٹا اور گرفتار کیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پڑوسیوں سے لڑائی کی ہے اور پڑوسیوں نے ہمارے خلاف شکایت کی ہے، ہم نے پولیس سے کہا بھی کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہوئی، کسی کو ہم سے تکلیف پہنچی بھی ہے تو ہم معافی مانگ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری بیٹی کو گرفتار کر کے تھانے صدر تھانے لے آئے ہیں، یہاں آ کر معلوم ہوا ہے کہ یہاں دانیہ موجود نہیں اور نہ ہی عملہ کچھ بتا رہا ہے۔دانیہ کی والدہ نے بشری اقبال پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سب بشری کروا رہی ہے، پہلے بشری نے عامر لیاقت کو قتل کروایا اور اب دانیہ کو اغوا کروایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے وراثت کے لیے کیس کیاہوا ہے اس لیے بشری یہ سب کروا رہی ہے، سلمی بی بی نے اپنے انٹرویو میں پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…