لاہور ( این این آئی) انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 11کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے سپنر ابرار احمد کو محنت کا صلہ مل گیا۔دو مرتبہ کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابرار احمد کو پی ایس ایل 8 ایڈیشن کے لیے سلور کیٹیگری میں چن لیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ کامیاب بالر کے انتخاب پر فرنچائز کے کوچ و سابق ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ابرار احمد نوجوان اور بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے، کوشش ہوگی کہ ابرار احمد کی اہلیت میں مزید بہتری لائی جائے۔سابق لیگ سپنر سعید اجمل نے کہا کہ خامیوں کو دور کرکے ان کی پرفارمنس میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ وہ فرنچائز اور ملک کے لیے شاندار خدمات انجام دے۔واضح رہے کہ ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں گیارہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے کئی ریکارڈ قائم کیے، اس سے قبل بھی وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































