جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کردی

datetime 16  دسمبر‬‮  2022 |

نیویارک(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل خریدنے کی دو ٹوک انداز میں تردید کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے روس سے تیل خریدا ہے اور نہ ہی اس کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ

پاکستان میں روسی تیل کو صاف کرنے کا نظام ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ہم روسی تیل نہیں خرید سکتے، بھارت میں روسی تیل صاف کرنے کا نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس سے تیل نہیں گندم خرید رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ مستقبل میں ہم کوشش کر سکتے ہیں کہ پاکستان میں روسی تیل صاف کرنے کا نظام لگا سکیں لیکن فوری طور پر اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سستا تیل خریدنے سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کل کوئی بھی رعایتی نرخ پر تیل نہیں دیتا، سستا تیل خریدنے کی باتیں حقائق نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان توانائی سے متعلق درپیش مسائل اور ضروریات سے بھرپور انداز میں نمٹنے کی کوشش کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ روس یوکرین جنگ کے بعد یورپ نے روسی تیل اور گیس پر انحصار کیا ہے لیکن پاکستان نے نہیں،انہوں نے رعایتی نرخوں پر روس سے تیل کی خریداری کی باتوں کو ٹرک کی بتی قرار دیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…