جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

datetime 15  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ وریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ،

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق محمود پاشا، وزیر اعظم کے کوآرڈنیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل، وزیر اعظم کے کوآرڈنیٹر برائے معیشت بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکرٹریز، سینئر افسران اور پی ایس ایم اے کے عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ای سی سی نے مالی سال 2022-23 کے دوران چینی کی برآمد سے متعلق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سمری پر غور کیا اور اس کی منظوری دی اور ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی۔ مزید فیصلہ کیا گیا کہ ای سی سی صورت حال کا پندرہ روزہ بنیادوں پر جائزہ لیگی۔ ای سی سی نے ہدایت کی اور پی ایس ایم اے نے عزم کیا کہ چینی کی موجودہ قیمت کم از کم 31جنوری 2023 تک مقامی مارکیٹ میں نہیں بڑھے گی۔ ای سی سی نے درج ذیل تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دی جس میںوزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے 7ملین، وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس کی ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد کیلئے 743.57ملین روپے کی منظوری دی ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…