جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان صحت یاب، دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان قاتلانہ حملے کے بعد صحتیاب ہوکر دوبارہ اپنے پیروں پر چلنے کے قابل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان پر گزشتہ ماہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران حملہ ہوا تھا، انہیں ٹانگ پر چار گولیاں لگی تھیں۔

عمران خان نے جمعرات کے رروز اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام کے ذریعے اپنے حمایتیوں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی خبر دی ۔عمران خان کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں انہیں سینیٹر فیصل جاوید کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمدللہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوں۔عمران خان کی پوسٹ کے کیپشن میں آیت بھی لکھی گئی ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ یقینا مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3نومبر کو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی۔فائرنگ کے اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے تھے۔چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے تھے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان قاتلانہ حملے کے بعد صحتیاب ہوکر دوبارہ اپنے پیروں پر چلنے کے قابل ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…