کراچی (این این آئی)تحریک انصاف میں میئر کا امیدوار کون؟پی ٹی آئی میں شدید اختلاف ہوگیا۔ پی ٹی آئی زرائع نے کہاکہ کراچی میئر امیدوار کا اعلان الیکشن سے پہلے ہونا پی ٹی ائی کی مشکلات بڑھادے گا، پہلے امیدوار کے اعلان سے پارٹی میں بغاوت کا خدشہ ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں کی خواہش ہے کہ کراچی میں اردو بولنے والا میئر ہوا، اگر اردو بولنے والا میئر نہیں ہوگا تو پارٹی کو نقصان ہوگا۔ اشرف قریشی،خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ پارٹی کو بغاوت سے بچانے کیلیے انتخابات کے بعد میئر کے امیدوار کا اعلان کیا جائے۔