بابر اعظم میں گولف کھیلنے کا شوق بھی بڑھنے لگا

15  دسمبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میں گولف کا شوق بھی بڑھنے لگا ۔ملتان ٹیسٹ پانچویں روز تک نہ پہنچا جس کے باعث کراچی روانگی سے قبل بابر اعظم کو جب ایک روز فری ملا تو وہ ملتان کے رومانزا گولف کورس پر گولف کھیلنے کے لیے پہنچ گئے۔

بابر اعظم نے گولف کھیلتے ہوئے بھرپور وقت گزارا اور 18 ہولز مکمل کیے۔بابر اعظم کے ہمراہ امپائر ماریس ایراسمس بھی تھے۔بابر اعظم نے گولف کورس کی تعریف کرتے ہوئے انتظامیہ سے دوبارہ یہاں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آنے کا کہا۔کپتان بابر اعظم کو جب بھی وقت ملتا ہے تو وہ اکثر گولف کھیلنے کے لیے جاتے ہیں۔بابر اعظم لاہور میں ڈیفنس رایا گولف کلب میں گولف کھیلتے ہیں۔سابق اور موجودہ کرکٹرز میں ان دنوں گولف کھیلنے کا بہت زیادہ شوق پایا جاتا ہے۔ کھلاڑی اکثر سیریز یا کسی ٹورنامنٹ کے دوران گولف کھیلنے کے لیے وقت نکالتے ہیں اور تازہ دم ہوتے ہیں۔سابق کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس اور محمد حفیظ بھی اب باقاعدگی سے گولف کھیلتے ہیں۔اس کے علاوہ کراچی روانگی سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے بھی گولف کورس پر وقت گزارا تھا۔ملتان ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے بھی انگلش کرکٹرز نے گولف کھیلی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…