بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

برطانوی اخبار نے شہباز شریف کیخلاف متنازعہ خبرکی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف متنازعہ خبر کی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی۔اس سے قبل اخبار کے گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے معافی آن لائن ڈیلی میل میں شائع کی تھی، گزشتہ روز معافی میل آن سنڈے کے پرنٹ اور آن لائن دونوں ورڑنز

پر شائع کی گئی ہے۔اخبار نے 18 صفحات پر مشتمل طے شدہ معاہدے کے تحت معافی کو صفحہ دو پر شائع کیا ہے، صفحہ دو پر معافی چھاپنیکا مقصد ہیکہ اخبار پڑھنے والیکی اخبار کھولتے ہی معافی نامے پر نظر پڑے۔ خیال رہیکہ اخبار نے ڈیوڈ روز کی متنازع خبر تقریباً آخری صفحات پر شائع کی تھی۔میل آن سنڈے نے اپنی وضاحت میں کہا ہیکہ ہم برطانیہ کے ایڈیٹرز کوڈ آف پریکٹس کے پابند ہیں، اخبار برطانیہ کے انڈی پینڈنٹ پریس اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کا رکن ہے، غلطی کا احساس ہوتے ہی جلد از جلد تصحیح کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اخباری گروپ نے عدالت میں وعدہ کیا تھا کہ وہ معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کرے گا۔معلوم رہیکہ میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019 کو شہبازشریف اور ان کے داماد کے خلاف بے بنیاد خبر شائع کی تھی، شہباز شریف اور ان کے داماد پر زلزلہ زدگان کی امدادی رقم میں خرد برد کیالزامات لگائے تھے، اخبار نے جمعرات کو شہاز شریف اور ان کے داماد سے معافی مانگی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…