بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص‘ دعائوں کی اپیل

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص۔ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے گزشتہ شب خبر کی تصدیق کردی۔دعائوں کی اپیل

لاہور (آئی این پی) سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے گزشتہ شب کی۔ انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ ‘میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے۔حمزہ فردوس نے لکھا پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں۔اداکار کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے،اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں، انشااللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے۔حمزہ نے تمام مداحوں سے دعائوں کی درخواست کی اور لکھا انہیں خصوصی طور پر اپنی دعائوں میں یاد رکھیے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…